برازیل میں سیلاب کی تباہ کاریاں،ہلاک شدگان کی تعداد 65 ہو گئی

برازیل کے صوبہ ساو پاولو میں شدید بارشوں کے باعث  سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے  ہلاک شدگان کی تعداد 65 ہو چکی ہے

1951806
برازیل میں سیلاب کی تباہ کاریاں،ہلاک شدگان کی تعداد 65 ہو گئی

 برازیل کے صوبہ ساو پاولو میں شدید بارشوں کے باعث  سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے  ہلاک شدگان کی تعداد 65 ہو چکی ہے۔

 صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  اٹھارہ  فروری سے اب تک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے پینسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ علاقے میں امدادی کام مکمل ہو چکے ہیں جس کے بعد اب نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

قومی انسٹی ٹیوٹ برائے موسمیات نے گزشتہ ہفتے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پورے مہینے کی مجموعی بارش ایک ہی دن میں  ریکارڈ کی گئی ہے جس  سے  کافی نقصان ہوا ہے ۔

  سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے   دو ہزار افراد بے گھر  ہو چکے ہیں جبکہ  تین ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں