اقوام متحدہ میں یوکرین سے متعلق ہنگامی اجلاس

روس یوکرین جنگ کا پہلا سال مکمل ہونے پر   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 'خصوصی ہنگامی یوکرین اجلاس' منعقد ہوا ہے

1950592
اقوام متحدہ میں یوکرین سے متعلق ہنگامی اجلاس

اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل نمائندے، سفیر سعدات اونال  نے کہا کہ جنگ  روس اور یوکرین کے بحران کی قسمت کا تعین نہیں کر سکتی، اس لیے   جنگ کے خاتمے کے لیے جلد از جلد ایک واضح وژن سامنے لانا چاہیے۔

روس یوکرین جنگ کا پہلا سال مکمل ہونے پر   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 'خصوصی ہنگامی یوکرین اجلاس' منعقد ہوا ہے۔

سیشن میں اپنی تقریر میں، اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل نمائندے سعدات  اونال  نے ترکی کی قیادت میں دستخط کیے گئے گرین کوریڈور معاہدے کی اہمیت پر زور  دیتے ہوئے سفارت کاری کے ذریعے جنگ کا خاتمے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے   اناج راہداری کے معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ اس  معاہدے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے ٹھوس نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اناج راہداری کے معاہدے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس  نے کہا کہ گوٹیرس نے کہا کہ جنگ کی مشکلات کے باوجود اناج اور خوراک کی ترسیل میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین کوریڈور کا معاہدہ یوکرین اور روس کے لیے ترکیہ اور اقوام متحدہ کے تعاون سے عالمی غذائی تحفظ کو آگے بڑھانے کے امکانات کی راہ کھول رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر Csaba Körösi نے اناج راہداری کے معاہدے میں توسیع کا مطالبہ  کرتے ہوئے مارچ میں معاہدے کی تجدید کرنے کی اپیل کی ہے۔

ترکیہ کی قیادت میں 22 جولائی کو ہونے والے اناج راہداری کے معاہدے کے ساتھ، 690 بحری جہازوں نے آج تک 19 ملین ٹن سے زیادہ اناج اور غذائی مصنوعات کی ترسیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں