واشنگٹن میں کاسکیڈ سلسلہ وار پہاڑوں  میں برفانی تودہ گرنے سے 3 کوہ پیما ہلاک

3 کوہ پیماؤں کو امدادی ٹیموں نے بچالیا ہے

1949966
واشنگٹن میں کاسکیڈ سلسلہ وار پہاڑوں  میں برفانی تودہ گرنے سے 3 کوہ پیما ہلاک

امریکی ریاست واشنگٹن میں کاسکیڈ سلسلہ وار پہاڑوں  میں برفانی تودہ گرنے سے 3 کوہ پیما جان کی بازی ہار گئے۔

حکام نے بتایا کہ چھ کوہ پیماؤں کے گروپ نے اختتام الہفتہ  سیئٹل سے 113 کلومیٹر مشرق میں واقع 2,653 میٹر اونچی کولچک چوٹی  کو سر کرنے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  ان میں سے 3 کوہ پیما برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوئےجبکہ دیگر 3 کوہ پیماؤں کو امدادی ٹیموں نے بچالیا ہے۔

اس حادثے کو " متحدہ امریکہ میں سب سے مہلک برفانی تودے" کے طور پر ریکارڈ کیا گیا  ہے اس سے دو سال قبل یوتاہ میں برفانی تودے گرنے سے  اسکی کرنے والے چار افراد کی موت ہو گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں