بلنکن۔ علی ییف۔ پاشینیان سہ فریقی ملاقات

میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دائرہ کار میں بلنکن، علی ییف اور پاشینیان کے درمیان ملاقات طے پائی: آذربائیجان صدارتی دفتر

1948183
بلنکن۔ علی ییف۔ پاشینیان سہ فریقی ملاقات

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن، آذر بائیجان کے صدر الہام علی ییف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے جرمنی کے شہر میونخ میں سہ فریقی اجلاس کیا۔

آذربائیجان صدارتی دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دائرہ کار میں بلنکن، علی ییف اور پاشینیان کے درمیان ملاقات طے پائی۔

مذاکرات میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف، صدارتی مشیر حکمت حاجی ییف، آرمینیا  کے وزیر خارجہ آرارات میرزیون اور آرمینیا سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری آرمن گریگوریان نے بھی شرکت کی۔631



متعللقہ خبریں