دنیا کے مختلف ممالک سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کو امداد کا سلسلہ جاری

میکسیکو سے 140 ٹن امدادی کھیپ ترکیہ پہنچ چکی ہے

1948004
دنیا کے مختلف ممالک سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کو امداد کا سلسلہ جاری

میکسیکن عوام نے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے 140 ٹن کا انسانی امدادی  سامان بھیجا ہے ۔

ترکیہ کے میکسیکو میں سفیر الہان کمال توع  نے اطلاع دی ہے کہ میکسکو وزارت دفاع اور  اس ملک کی وزارت خارجہ سے منسلک   بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے باہمی تعاون سے  ابتک ترکیہ کو 140 ٹن  امداد روانہ کی  گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سفارت خانے کے باغیچے میں 65 ٹن امدادی سامان کی  کھیپ  روانگی کی منتظر ہے جسے  قلیل مدت کے اندر  ضرورت مندوں تک پہنچا دیا جائے گا۔

سفیرنے یاد کراتے ہوئے کہا کہ  زلزلے کے بعد 150 افراد پر مشتمل میکسیکن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ  گئی تھی ، ، "ہمارے سفارت خانے کے ذریعے تلاش اور بچاؤ کے عمل میں مدد فراہم کرنے کے لیے 90 میکسیکن رضاکاروں کوترک ہوائی فرم کے ذریعے زلزلے سے متاثرہ صوبوں میں بھیجا گیا تھا۔‘‘

نائجیریا کے صدر محمد بخاری کی اہلیہ عائشہ بخاری نے قاہرامان ماراش کے مرکز میں آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے لیے 10,000 کمبل عطیے میں دیے ہیں۔

عائشہ بخاری کی جانب سے عطیہ کیے گئے 10 ہزار کمبل نائیجیریا کے فوجی طیارے کے ذریعے زلزلہ زدہ علاقے میں پہنچائے جائیں گے۔

واشنگٹن میں ترکیہ کے سفیر حسن مراد مرجان اور نیویارک کے قونصل جنرل ریحان اوزگر کی جانب سے نیو یارک کے ٹرکش ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں زلزلے میں جانیں گنوانے والوں کی یاد منائی گئی۔

شہری تنظیموں کے نمائندوں، کاروباری حضرات اور رضاکاروں کو جنہوں نے خطے میں، خاص طور پر نیویارک اور نیو جرسی میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، اور کاموں میں تعاون کیا، کو یادگاری تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

واشنگٹن میں ترکیہ کے سفیر حسن مرادمرجان اور نیویارک کے قونصل جنرل ریحان اوزگر نے ترکون لائن "نیوزات کالکاوان" جہاز کو الوداع کہا، جو 420 ٹن امدادی سامان نیو جرسی الزبتھ پورٹ سے زلزلہ زدہ علاقے تک لے جائے گا۔

کروشین قومی فٹ بال کھلاڑی ڈومینک لیواکووچ نے اپنی جرسی اور دستانے  زلزلے کے متاثرین کے لیے عطیہ کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں