پیرو میں پولیس پر آتشیں اسلحے سے حملہ،7 اہلکار ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ  پولیس اس وقت گشت میں مصروف تھی جب نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحے سے حملے کر دیا جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے

1945667
پیرو میں پولیس پر آتشیں اسلحے سے حملہ،7 اہلکار ہلاک

پیرو میں ہوئے مسلح حملے میں سات پولیس اہلکار ہلا ہو گئے۔

 مقامی پریس کےمطابق، یہ واقعہ کُوسکوُ نامی علاقے سے ملحقہ  قصبے ناتی ویداد میں پیش آیا جہاں ایک پولیس وین پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ  پولیس اس وقت گشت میں مصروف تھی جب نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحے سے حملے کر دیا جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

 امور دفاع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ہلاک شداہ پولیس اہلکاروں سے تعزیت کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں