جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ سلامتی کے لیے ان کے ملک کا عزم "غیر متزلزل" ہے: امریکی وزیر دفاع

آسٹن جو کہ کل دو روزہ دورے پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچے تھے ، نے اپنے مذاکرات سے قبل  جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے ذریعے ’الائنس ویٹس‘ کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا ہے

1939885
جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ سلامتی کے لیے ان کے ملک کا عزم "غیر متزلزل" ہے: امریکی وزیر دفاع

امریکہ  کے وزیر دفاع، لائیڈ آسٹن نے  کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ سلامتی کے لیے ان کے ملک کا عزم "غیر متزلزل" ہے۔

آسٹن جو کہ کل دو روزہ دورے پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچے تھے ، نے اپنے مذاکرات سے قبل  جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے ذریعے ’الائنس ویٹس‘ کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا ہے ۔

اپنے مضمون میں آسٹن نے کہا کہ امریکہ اپنی روایتی افواج، جوہری اور میزائل دفاعی صلاحیت اور جنوبی کوریا میں اپنے 28,000 فوجی اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ہمارے دشمنوں اور حریفوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ ہم میں سے کسی کو دھمکی دیتے ہیں، تو وہ مجموعی طور پر امریکہ اور جنوبی کوریا کے اتحاد کو دھمکی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  شمالی کوریا نے حالیہ برسوں میں جوہری، گائیڈڈ میزائل اور دیگر ہتھیاروں کے پروگرام تیار کیے ہیں، اور  اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود ریکارڈ تعداد میں ان   میزائلوں  کو داغا ہے۔

آسٹن نے کہا، "میں یہاں ایک بار پھر  امریکہ  جنوبی کوریا کو توسیعی ڈیٹرنس فراہم کرے گا کے عزم  کو  دہرا  نے کے لیے یہاں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ  اور جنوبی کوریا کے درمیان شراکت داری "تاریخ کا سب سے مضبوط، سب سے زیادہ لچکدار اور باہمی تعاون  پر مشتمل ہے۔

 آسٹن نے کہا کہ شمالی کوریا کے خطرات کے خلاف مشترکہ فوجی مشقوں کے دائرہ کار اور پیمانے کو بڑھایا جانا چاہیے ۔

واشنگٹن، سیئول اور ٹوکیو کے درمیان سہ فریقی سیکورٹی تعاون کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آسٹن نے کہا کہ جب امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان متحد  ہوں گے  تو ہم سب محفوظ  رہیں گے۔

امریکی وزیر کی آج اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب لی جونگ سوپ اور دیگر حکام سے ملاقات متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں