"400 فرانسیسی فوجی ملک چھوڑ دیں"برکینا فاسو نے معاہدہ توڑ دیا

برکینا فاسو حکومت کے ترجمان ژاں امانویل  اُویڈراوگو نے   معاہدے کی منسوخی کی تصدیق کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق بحال رہیں گے

1938041
"400 فرانسیسی فوجی ملک چھوڑ دیں"برکینا فاسو نے معاہدہ توڑ دیا

فرانس کا کہنا ہے کہ وہ برکینا فاسو سے ایک ماہ کے اندر اپنی فوجیں واپس بلا لے گا۔

 فرانسیسی پریس نے ایک سفارتی ذرائع کے توسط سے خبر دی ہے کہ برکینا فاسو میں متعین فرانسیسی فوج کی وطن واپسی سے متعلق ایک درخواست گزشتہ روز ہمیں موصول ہوئی ہے۔

 اس درخواست کے  تناطر میں برکینا فاسو  کی حکومت نے اپنی سر زمین پر فرانسیسی فوج کی تعیناتی سے متعلق سال 2018 میں  کیے معاہدے کو منسوخ  کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

فرانسیسی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کی شرائط کے مطابق منسوخ شدہ معاہدے کا اطلاق تحریری درخواست دینے کےایک  ماہ بعد  قبول کیا جا سکتاہے لہذا ہم  اس شرط کی پابندی کریں گے۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو میں سیبر آپریشن کے تحت چار سو فرانسیسی فوجی متعین ہیں۔

برکینا فاسو حکومت کے ترجمان ژاں امانویل  اُویڈراوگو نے   معاہدے کی منسوخی کی تصدیق کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق بحال رہیں گے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں