صومالیہ، صدارتی محل کے جوار میں حملے میں 5 افراد لقمہ اجل

حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم الشباب نے اعلان کیا  ہےکہ انہوں نے صدارتی محل اور وزارت اطلاعات کو نشانہ بنایا ہے

1937553
صومالیہ، صدارتی محل کے جوار میں حملے میں 5 افراد لقمہ اجل

اطلاع ملی ہے کہ صومالیہ میں الاشباب دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ایوان ِ صدر کے جوار میں ایک علاقے پر مارٹر گولے  کے حملے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صومالی  سیکیورٹی اہلکاروں میں سے  عثمان محمد  کا کہنا ہے کہ اس حملے کا ہدف ایوانِ صدر تھا۔

صدارتی محل پر گولیاں لگنے یا نہ لگنے  کے بارے میں آگاہی  نہ کرانے والے محمد کا کہنا  تھا کہ  اس حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں،   اور علاقے میں واقع قومی تھیٹر کو نقصان پہنچا ہے۔

بتایا گیا کہ جان کی بازی ہارنے والوں میں سے 2 طالب علم تھے۔

حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم الشباب نے اعلان کیا  ہےکہ انہوں نے صدارتی محل اور وزارت اطلاعات کو نشانہ بنایا ہے۔

صومالی فوج نے  الشباب  کے خلاف تقریباً 5 ماہ  سے جاری  کاروائیوں میں درجنوں شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں پر دوبارہ کنٹرول قائم کر لیا  ہے۔

فضائی کارروائیوں کے بعد، تنظیم نے بہت سے شہروں  اور خاص طور پر دارالحکومت موغادیشو میں خونی حملے کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں