سوڈان، کردوفان صوبے میں 4 افراد کی ہلاکت کے بعد ہنگامی حالت نافذ

ریاست اپنے تمام ذرائع کو متحرک کرے گی اور اس "  افسوسناک" واقعہ کے مجرموں کو  عدالت کے کٹہرے میں لائے گی

1937154
سوڈان، کردوفان صوبے میں 4 افراد کی ہلاکت کے بعد ہنگامی حالت نافذ

سوڈان کے جنوبی کردوفان صوبے  میں مسلح حملے میں 4 افراد کی ہلاکت کے باعث ایک ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر موسیٰ محمود نے کہا  ہےکہ ریاست اپنے تمام ذرائع کو متحرک کرے گی اور اس "  افسوسناک" واقعہ کے مجرموں کو  عدالت کے کٹہرے میں لائے گی،  عوامی  تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات   اٹھائے  گئے  ہیں۔

ریاستی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد محمود نے بتایا کہ ہم نے  سیکیورٹی اور استحکام کے تحفظ اور افراتفری کا سد باب  کرنے کے  زیر ِ مقصد ایک ماہ کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

اس خطے میں قبائل کے درمیان زمین، چراگاہ اور آبی وسائل کے تنازعات کی وجہ سے وقتاً فوقتاً تنازعات ہوتے رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں