امریکہ: روس نے ہزاروں نئے فوجی یوکرین کے مشرق میں بھیج دئیے ہیں

روس نے یوکرین کے مشرق کی طرف ہزاروں کی تعداد میں فوجی بھیجے ہیں لیکن یہ تازہ یونٹیں عسکری ساز وسامان ا ور تربیت  کے اعتبار سے ناکافی ہیں: پینٹاگون

1937093
امریکہ: روس نے ہزاروں نئے فوجی یوکرین کے مشرق میں بھیج دئیے ہیں

امریکہ کی ایک اعلیٰ فوجی شخصیت نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے مشرق کی طرف ہزاروں کی تعداد میں فوجی بھیجے ہیں لیکن یہ تازہ یونٹیں عسکری ساز وسامان ا ور تربیت  کے اعتبار سے ناکافی ہیں۔

مذکورہ فوجی شخصیت نے امریکہ وزارت دفاع 'پینٹاگون' میں صحافیوں کے ایک گروپ کو 24 فروری سے جاری یوکرین۔روس جنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے ملک کے مشرق میں روس کے زیرِ قبضہ قصبے کریمینا  پر حملے شروع کروا دئیے ہیں اور خواہ معمولی ہی کیوں نہ ہو پیش قدمی بھی کی  ہے۔

فوجی افسر نے کہا ہے کہ روس نے بھی قصبہ باہموت کے جوار کے علاقوں پر قبضے  کی کوشش کی ہے اور علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس کو  بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ روسی فوج نے ہفتے کے اواخر میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی کمک فرنٹ پر بھیج دی ہے۔ موجود یونٹوں کی تقویت اور جانی نقصان سے خالی ہونے والی جگہ کوپُر کے حوالے سے یہ تعداد کافی زیادہ ہونے کے باوجود تازہ یونٹیں تربیتی اعتبار سے کچھ زیادہ بہتر نہیں ہیں۔ ان یونٹوں کے پاس عسکری سازو سامان کی بھی کمی ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انہیں عجلت میں جنگ کے لئے بھیج دیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں