اطالوی وزیر خارجہ کا دورہ مصر،صدر السیسی سے ملاقات

صدر السیسی نے تاجانی کے دورہ مصر کو سراہا اور اہمیت ظاہر کی کہ  دونوں ملکوں کے درمیان موجود تاریخی روابط کو مزید فروغ دینے کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں

1936307
اطالوی وزیر خارجہ کا دورہ مصر،صدر السیسی سے ملاقات

مصری صدر  عبدالفتاح السیسی نے اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے ساتھ  قاہرہ میں ملاقات کی ۔

مصری ایوان صدر کے مطابق، السیسی نے سرکاری دورے پر قاہرہ میں موجود  اطالوی وزیر  خارج سے ملاقات کی ۔

صدر السیسی نے تاجانی کے دورہ مصر کو سراہا اور اہمیت ظاہر کی کہ  دونوں ملکوں کے درمیان موجود تاریخی روابط کو مزید فروغ دینے کی اہمیت ظاہر کی ۔

 اطالوی وزیر تاجانی نے بھی اس موقع پرامید ظاہر کی کہا کہ  اٹلی اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی مسائل میں موجود روابط کو مزید مستحکم بنایا جائےگا۔

ملاقات میں صنعت، توانائی اور زرعی شعبے کے علاوہ غیر قانونی ہجرت اور انسداد دہشتگردی جیسے معاملات بھی زیر غور لائے گئے۔

 



متعللقہ خبریں