امریکہ: ہم ترکیہ کے ممنونِ احسان ہیں

یہ کہنا مبالغہ نہیں ہو گا کہ اگر ترکیہ کا تعمیری کردار نہ ہوتا تو اناج راہداری سمجھوتہ طے نہیں پا سکتا تھا: نیڈ پرائس

1934795
امریکہ: ہم ترکیہ کے ممنونِ احسان ہیں

امریکہ نے کہا ہے کہ "ہم، حالِ حاضر کے ہنگامی ترین مسائل میں سے اکثر کو مرکزِ توجہ بنانے میں ادا کردہ کردار پر، ترکیہ کے ممنونِ احسان ہیں"۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صدر جو بائڈن ترکیہ کو ایف۔16 طیاروں کی فروخت کے حامی ہیں اور ترکیہ کے پاس موجود ایف۔16 کی جدت کی ضرورت  پر یقین رکھتے ہیں۔ اس موضوع پر ہم کانگریس میں اپنے مخاطبین کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے نیٹو میں ترکیہ کے اہم کردار کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت حد تک تعمیری ہیں۔ روس کے یوکرین پر ظالمانہ  حملوں سمیت حالِ حاضر میں درپیش ہنگامی ترین مسائل میں سے اکثر کو مرکزِ توجہ بنانے میں ترکیہ کے ادا کردہ کردار پر ہم اس کے شکر گزار ہیں"۔

پرائس نے کہا ہے کہ یہ کہنا مبالغہ نہیں ہو گا کہ اگر ترکیہ کا تعمیری کردار نہ ہوتا تو اناج راہداری سمجھوتہ طے نہیں پا سکتا تھا۔ صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ حکومت نے یوکرین جنگ میں اپنی خصوصی حیثیت کو استعمال کر کے جو اقدامات کئے ہیں ان پر ہم ترکیہ کے ممنونِ احسان ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ دوسری طرف ہم ترکیہ  کی سلامتی کو درپیش خطرات کا بھی شعور رکھتے ہیں۔ ترکیہ کو اپنی زمین پر، دیگر نیٹو اتحادیوں کے مقابلے میں ،زیادہ دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد میں ترکیہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں