امریکہ شام سے پٹرول اور اناج چوری کر رہا ہے: چین کا الزام

چینی امور خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے اوائل میں شامی پٹرول کا اسّی فیصد امریکی قابض قوتوں کی طرف سے اسمگل کیا گیا ، یہ گھناونی حرکات شام میں توانائی  اور انسانی بحران کا سبب بن رہی ہیں،شامی عوام کے جینے کا حق امریکہ چھین رہا ہے

1934216
امریکہ شام سے پٹرول اور اناج چوری کر رہا ہے: چین کا الزام

 چین نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ شام  سے تیل اور اناج کی چوری کر رہا ہے۔

چینی امور خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس  کے دوران  امریکہ پر الزام لگایا کہ  اس نے  چودہ جنوری کو  شامی صوبے  حاسکہ سے پٹرول سے بھرے  تریپن ٹینکرز  عراق میں واقع اپنے اڈوں کی جانب روانہ کیے  ہیں۔

 ترجمان نے  بتایا کہ  گزشتہ سال کے اوائل میں شامی پٹرول کا اسّی فیصد امریکی قابض قوتوں کی طرف سے اسمگل کیا گیا ، یہ گھناونی حرکات شام میں توانائی  اور انسانی بحران کا سبب بن رہی ہیں،شامی عوام کے جینے کا حق امریکہ چھین رہا ہے اور چاہتا ہے کہ شام کی عوام پٹرول اور خوراک کی قلت جھیلیں حتی امریکی قوتوں نے اس ماہ کے آغاز سے اب تک پٹرول  اور اناج سے بھرے ساٹھ ٹینکر اور ٹرک چوری کیے ہیں،امریکہ شام کے وسائل پر میلی آنکھ رکھتے ہوئے لالچ کا مظاہرہ کر رہا ہے، واشنگٹن  انتظامیہ کو عالمی قوانین کے سامنے  پٹرول کی چوری کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ در حقیقت دیگر ممالک سےلین دین کے بعد وہاں انارکی کا ماحول پیدا کرتا ہے تاکہ اپنے مفادات کو یقینی بنائے  اور اس کا  پھل  بھی کھائے،  لیجیئے یہ ہے امریکی پالیسی جو کہ اس کا  مہذب  اور جدید نظام کہلاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں