امریکہ: مسلح حملہ، ایک بچے سمیت 8 افراد زخمی

فلوریڈا میں ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران مسلح حملہ، 1 بچے سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے

1933621
امریکہ: مسلح حملہ، ایک بچے سمیت 8 افراد زخمی

امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں انسانی حقوق کے علمبردار ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران مسلح حملے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فلوریڈا کی تحصیل فورٹ پیئرس  کے ایک پارک میں منعقدہ تقریب پر مسلح حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں ایک بچے سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے اور حملہ "باہمی اختلاف" کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

تقریب میں کم از کم 1000 افراد شامل تھے ۔

واقعے کی تفتیش شروع کروا دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں