امریکہ، کیلیفورنیا میں طوفان اور شدید بارشوں کے باعث  اموات کی تعداد  19 ہو گئی

ریاست میں 30 دسمبر سے اب تک 400 سے زیادہ بار  لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما  ہو چکے  ہیں

1933653
امریکہ، کیلیفورنیا میں طوفان اور شدید بارشوں کے باعث  اموات کی تعداد  19 ہو گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفان اور شدید بارشوں کے باعث  اموات کی تعداد  19 ہو گئی ہے تو  80 لاکھ افراد  کے رہائش پذیر ہونےو الا علاقے  کے لیے  سیلاب کا خطرہ برقرار ہے۔

کیلیفورنیا جیولوجیکل سروے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی  علاقہ  سمیت ریاست میں جہاں تقریباً 80 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں وہاں سیلاب کا خطرہ بدستور برقرار ہے اور  علاقے  کے موسمی واقعات پر گہری نظر رکھی جا رہی  ہے۔

بیان میں یہ کہا گیا ہے  کہ ریاست میں 30 دسمبر سے اب تک 400 سے زیادہ بار  لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما  ہو چکے  ہیں، اور اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے  کہ جاری بارشوں  سے  کیچڑ کے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے خطرات موجود ہیں۔

کیلیفورنیا  کےمقامی حکام اور میڈیا کے مطابق 27 دسمبر سے جاری شدید طوفان اور موسلا دھار  بارشوں کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

نیشنل ویدر سروس  کے اہلکار ڈیوڈ لارنس نے  اپنی ٹویٹ میں لکھا  ہے  کہ  " منگل کے روز سے  ریاست کے بیشتر حصوں میں پرسکون موسم کی توقع ہے۔"  جس کا مطلب ہے کہ اختتام الہفتہ تک بارش  متوقع نہیں ہے



متعللقہ خبریں