وسطی افریقی جمہوریہ نے دو فرانسیسی فوجیوں کو حراست میں لے لیا

اقوام متحدہ (یو این) ملٹی ڈائمینشنل انٹیگریٹڈ سٹیبلائزیشن مشن (MINUSCA) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 جنوری کو MINUSCA میں ڈیوٹی پر مامور 2 فرانسیسی فوجیوں کو بنگوئی-M'Poko ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا

1931849
وسطی افریقی جمہوریہ نے  دو فرانسیسی فوجیوں کو حراست میں لے لیا

وسطی افریقی جمہوریہ  کے دارالحکومت بنگوئی کے ہوائی اڈے پر دو فرانسیسی فوجیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

اقوام متحدہ (یو این) ملٹی ڈائمینشنل انٹیگریٹڈ سٹیبلائزیشن مشن (MINUSCA) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 جنوری کو MINUSCA میں ڈیوٹی پر مامور 2 فرانسیسی فوجیوں کو بنگوئی-M'Poko ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ MINUSCA اس معاملے کے حوالے سے OAC حکام سے رابطے میں ہے۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی فوجیوں کو سرحدی پولیس نےان فوجیوں کے پاس ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے   حراست میں لے لیا ہے۔

فروری میں ملک میں اور MINUSCA میں خدمات انجام دینے والے چار فرانسیسی فوجیوں کو اس بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا کہ وہ صدر فاسٹن آرچینج تواڈیرا کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔



متعللقہ خبریں