امریکہ: اسپیکر کا انتخاب تیسری بار رائے دہی میں بھی نہ ہوسکا

امریکی ایوان نمائندگان میں لگاتار تیسرے روز بھی اسپیکر کے انتخاب کیلئے رائے دہی کی گئی تاہم ایوان، اسپیکر کے انتخاب میں کامیاب نہ ہو سکا جس کے بعد اجلاس اسپیکر کا انتخاب کیے بغیر ملتوی کردیا گیا

1928902
امریکہ:  اسپیکر کا انتخاب تیسری بار رائے دہی میں بھی نہ ہوسکا

امریکی ایوان نمائندگان میں لگاتار تیسرے روز بھی اسپیکر کے انتخاب کیلئے رائے دہی کی گئی تاہم ایوان، اسپیکر کے انتخاب میں کامیاب نہ ہو سکا جس کے بعد اجلاس اسپیکر کا انتخاب کیے بغیر ملتوی کردیا گیا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کیون مک کارتھی کو لگاتار تیسرے روز بھی اپنی ہی پارٹی سے بیس سخت گیر قدامت پسندوں کی مخالفت کا سامنا رہا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں تیسرے روز گیارہویں ویں مرتبہ رائے دہی میں اسپیکر کے انتخاب میں ناکامی کے بعد اجلاس ایک روز کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق، امریکہ میں خانہ جنگی کے بعد سے ایوان نمائندگان کو اس قدر غیر فعال کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی پارلیمان میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے کسی بھی امیدوار کو کامیابی کیلئےدو سو اٹھارہ ووٹ درکار ہیں۔

امریکی پارلیمان میں ڈیموکریٹس کی دو سو بارہ جبکہ ریپبلکن پارٹی کے پاسدو سو بائیس نشستیں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں