امریکہ میں قتل کی واردات،5 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

ریاستی گورنر اسپینسر کوکس  نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ انتظامیہ  علاقے میں اس قسم کی وحشیانہ اور بے معنی واردات سے متاثرہ ہر شخص کے ساتھ ہے برائے مہربانی اپنی دعاوں میں سب کو یاد رکھا جائے

1928222
امریکہ میں قتل کی واردات،5 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

امریکی ریاست  اوٹاہ میں واقع ایک گھر  سے  پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں یہ لاشیں اینوک نامی شہر کے ایک مکان کی تلاشی کے دوران ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

 پولیس کا مزید کہنا ہے کہ علاقائی مکینوں کی جان کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے جبکہ اس  واقعے کی  تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

  ریاستی گورنر اسپینسر کوکس  نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ انتظامیہ  علاقے میں اس قسم کی وحشیانہ اور بے معنی واردات سے متاثرہ ہر شخص کے ساتھ ہے برائے مہربانی اپنی دعاوں میں سب کو یاد رکھا جائے۔



متعللقہ خبریں