شمالی کوریا نے مزید بالسٹک میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا

میزائل 350 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے  جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحلوں پر جا گرے

1925979
شمالی کوریا نے مزید بالسٹک میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا  نے بالسٹک میزائل کی آزمائش کی ہے۔

جاپانی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان  کی جانب بالسٹک میزائل داغے ہیں۔

میزائل 350 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے  جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحلوں پر جا گرے۔

جس پر ٹوکیو انتظامیہ نے جاپان کے بیجنگ میں سفیر کی وساطت سے شمالی کوریا کو سفارتی احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔

جنوبی کوریا کی  فوج نے بھی شمالی کوریا کی جانب سےبالسٹک   میزائل  داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔

یہ شمالی کوریا  کا سال 2022 میں 37 واں میزائل   تجربہ تھا۔



متعللقہ خبریں