کمبوڈیا  کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

کمبوڈیا کی پولیس کے بیان کے مطابق تھائی سرحد پر واقع صوبے بنٹے مینچے کے شہر پوپیٹ کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی

1925115
کمبوڈیا  کے ایک ہوٹل  میں آگ لگنے سے 10 افراد  ہلاک

جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا  کے ایک ہوٹل کے کیسینو میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ابتدائی  اطلاعات کے مطابق 10 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

کمبوڈیا کی پولیس کے بیان کے مطابق تھائی سرحد پر واقع صوبے بنٹے مینچے کے شہر پوپیٹ کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔

رات گئے شروع ہونے والی آگ میں ہوٹل کا عملہ اور ملازمین عمارت  ہی میں پھنس گئے جب کہ اس  آگ  سے  کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 ​​زخمی ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت میں پھنسے افراد نے گھبراہٹ میں کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔ بہت سے زخمیوں کو سرحد کے دوسری جانب تھائی لینڈ کے شہر ارانیا پراٹھے کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔

آتشزدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم آگ  اس خطے میں لگی جہاں سرحدی تجارت اور سیاحت  زورو پر ہے۔



متعللقہ خبریں