فلپائن: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، اموات کی تعداد 13 ہو گئی

ملک میں موسلا دھار بارشوں  کے بعد سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک، 6 زخمی اور 23 لاپتہ ہو گئے ہیں: فلپائن قومی محکمہ آفات

1924186
فلپائن: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، اموات کی تعداد 13 ہو گئی

فلپائن میں موسلا دھار بارشوں  کے بعد سیلابی ریلوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔

فلپائن قومی محکمہ آفات کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب میں 13 افراد ہلاک، 6 زخمی اور 23 لاپتہ ہو گئے  ہیں۔

ملک کے 18 اضلاع  پر مشتمل کم از کم 6 علاقوں میں  سیلابی ریلوں کی وجہ سے 45 ہزار 382 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں 44 ہزار سے زائد کنبے سیلاب  سے متاثر ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں