امریکہ: صدر بائڈن کی دعوت پر صدر زلنسکی آج امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں

صدر بائڈن، آج 21 دسمبر بروز بدھ کو، وائٹ ہاوس میں صدر زلنسکی کے بے صبری سے منتظر ہیں: کیرن جین پیئر

1921563
امریکہ: صدر بائڈن کی دعوت پر صدر زلنسکی آج امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی آج امریکہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ صدر جو بائڈن نے امریکہ کے یوکرین کے ساتھ پائیدار تعاون پر زور دینے کے لئے یوکرین کے صدر زلنسکی کو دارالحکومت واشنگٹن  کے دورے پر مدعو کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " صدر بائڈن، آج 21 دسمبر بروز بدھ کو، وائٹ ہاوس میں صدر زلنسکی کے بے صبری سے منتظر ہیں۔ کانگریس کی دونوں پارٹیاں  'ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس ' بھی یوکرین  کی حمایت کرتی ہیں لہٰذا زلنسکی ایک مشترکہ نشست میں کانگریس اراکین کے ساتھ خطاب کریں گے۔

دوسری طرف زلنسکی نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں یوکرین کی مزاحمتی و  دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے لئے امریکہ کا دورہ کر رہا ہوں۔ میں، صدر بائڈن کے ساتھ مذاکرات میں خاص طور پر یوکرین اور امریکہ کے باہمی تعاون پر بات چیت کروں گا۔ علاوہ ازیں  کانگریس سے خطاب کروں گا اور بعض دو طرفہ ملاقاتیں کروں گا"۔



متعللقہ خبریں