روس نے پابندی ہٹا دی، روسی بیمہ کپمنیاں سمجھوتے کر سکیں گی

صدر ولادی میر پوتن کی منظوری کے بعد پابندی ہٹانے کا فیصلہ روسی برآمد کنندگان کو بیمہ سہولیات تک سہل رسائی کا موقع فراہم کرے گا

1920787
روس نے پابندی ہٹا دی، روسی بیمہ کپمنیاں سمجھوتے کر سکیں گی

غذا اور کھاد کی برآمدات کے لئے'غیر دوستانہ' مغربی ممالک کی بیمہ کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتوں کے معاملے میں روسی بیمہ کمپنیوں پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن کی منظوری کے بعد پابندی ہٹانے کا فیصلہ، بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے سمیت خوراک اور کھاد کے، روسی برآمد کنندگان کو بیمہ سہولیات تک سہل رسائی کا موقع فراہم کرے گا۔

فیصلہ جنوری 2023 سے نافذالعمل ہو جائے گا۔ فیصلے کی رُو سے خوراک ا ور کھاد کے سیکٹر میں روسی بیمہ کپمنیوں کے' غیر دوستانہ' مغربی ممالک کی کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتوں سے پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گلوبل غذائی بحران کے حل کے لئے انقرہ کے زیرِ انتظام جاری اناج سمجھوتہ 22 جولائی کو استنبول  میں صدر رجب طیب ایردوان کی موجودگی میں یوکرین۔ روس۔ ترکیہ اور اقوام متحدہ کے درمیان طے پایا تھا۔

ترکیہ کی زیرِ میزبانی منعقدہ چہار فریقی مذاکرات کے نتیجے میں 19 نومبر کو سمجھوتے کی معیاد میں 120 دن کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں