گھانا میں نسلی تصادم ،7 افراد ہلاک

مقامی میڈیا کے مطابق، اپر ایسٹ صوبے  سےمتصل باوکو نامی علاقے میں  سترہ دسمبر کو ایک عمر رسیدہ شخص کی ہلاکت کے بعد  علاقے میں دو نسلی گروہوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہو گیا تھا

1920906
گھانا میں نسلی تصادم ،7 افراد ہلاک

گھانا کے صوبہ اپر ویسٹ صوبے میں دو نسلی گروہوں کے درمیان پر تشدد جھڑپوں میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق، اپر ایسٹ صوبے  سےمتصل باوکو نامی علاقے میں  سترہ دسمبر کو ایک عمر رسیدہ شخص کی ہلاکت کے بعد  علاقے میں دو نسلی گروہوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہو گیا تھا۔

اس تصادم میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی پولیس کے رابطہ افسر ڈیوڈ فیانکو اک یرے نے بتایا ہے کہ علاقے میں حفاظتی قوت تعینات کر دی گئی ہے اور تفتیش کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

گھانا کے اپر ایسٹ صوبے  میں کوساسی اور مامپروسی نسلی گروہوں کے درمیان قدرتی وسائل کی تقسیم کے مسئلے پر اکثر تصادم ہوتا رہتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں