روس پاگل نہیں ہے،ہم جانتے ہیں ایٹمی ہتھیار کیا ہوتے ہیں:پوٹن

روس کی حقوق انسانی کونسل کے سالانہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے لیکن ہم کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کریں گے

1916244
روس پاگل نہیں ہے،ہم جانتے ہیں ایٹمی ہتھیار کیا ہوتے ہیں:پوٹن

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے واضح کیا ہے کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ ضرور  بڑھ رہا ہے لیکن روس کبھی بھی ایٹمی ہتھیار  استعمال  کرنے میں پہل نہیں کرے گا۔ 

خبر کے مطابق، روس کی حقوق انسانی کونسل کے سالانہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے لیکن ہم کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کریں گے۔

روسی صدر نے اصرار کیا کہ روس صرف دوسرے ملک کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے جواب میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین میں جنگ ایک طویل عمل ہو سکتا ہے۔

 واضح رہے کہ رواں سال فروری میں یوکرین میں  جنگ شروع کرنے کے بعد روس کی جانب سے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا خدشہ بڑھ گیا تھا۔ 

تاہم ایٹمی جنگ کے  امکان کے بارے میں بات کرتے ہوئے  پوٹن نے کہا کہ اس  کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اسے چھپانا غلط ہوگا لیکن روس کسی بھی حالت میں پہلے  ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرے گا اور اپنے جوہری ہتھیاروں سے کسی کو دھمکی نہیں دے گا۔

روسی صدر نے اس بات پر بھی فخر کیا کہ روس کے پاس دنیا کے سب سے جدید ترین جوہری ہتھیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ روس پاگل نہیں ہے، ہم جانتے ہیں کہ جوہری ہتھیار کیا ہوتے ہیں۔



متعللقہ خبریں