جمہوریہ کونگو میں باغیوں کا حملہ،272 افراد ہلاک
ملکی وزیر صنعت اور صوبائی گورنر جولیان پالوکو نے بتایا ہے کہ دو دسمبر کو ایم 23 نامی تحریک کے باغی گروہ نے حملے کرتےہوئےسترہ بچوں سمیت 272 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
1915667
جمہوریہ کونگو کے مشرقی صوبے شمالی کیوو میں باغیوں کے حملوں میں 272 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملکی وزیر صنعت اور صوبائی گورنر جولیان پالوکو نے بتایا ہے کہ دو دسمبر کو ایم 23 نامی تحریک کے باغی گروہ نے حملے کرتےہوئےسترہ بچوں سمیت 272 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
سابق وزیر اس معاملے کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کےلیے دی ہیگ روانہ ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک کے مشرقی حصوں مین ایم 23اور سرکاری قوتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ سال نومبر سے جاری ہے ۔
کونگو حکومت کا خیال ہے کہ اس باغی گروپ کو روانڈا سے مدد مل رہی ہے جس کی بنا پر دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و سفارتی کشیدگی موجود ہے ۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کاکہنا ہے کہ جمہوریہ کونگو کی سرحد سے بعض قیمتی معدنیات باغیوں کے ہاتھوں دیگر ممالک کو اسمگل کیے جاتے ہیں۔