روس: یورپی پارلیمنٹ کو 'حماقت کی اسپانسر' تسلیم کیا جائے

میں طبّی تعلیم نہیں رکھتا لیکن میرے خیال میں یہ بیمار فیصلہ ہر ذی شعور انسان پر آشکارہ ہے: وزیر خارجہ سرگے لاوروف

1910579
روس: یورپی پارلیمنٹ کو 'حماقت کی اسپانسر' تسلیم کیا جائے

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے، یورپی پارلیمنٹ کے روس کو' دہشت گردی کا حامی ملک 'تسلیم کرنے کے خلاف، ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

لاوروف نے روسیہ۔1 سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر جاری کردہ بیانات میں مذکورہ فیصلے کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں طبّی تعلیم نہیں رکھتا لیکن میرے خیال میں یہ بیمار فیصلہ ہر ذی شعور انسان پر آشکارہ ہے"۔

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ظاہرووا نے بھی فیصلے سے متعلقہ بیان میں کہا ہے کہ "میری تجویز ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کو 'حماقت کا اسپانسر'  ادارہ تسلیم کیا جائے"۔

واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے کل  روس کو غیر انسانی اور ظالمانہ کاروائیوں کا قصور وار ٹھہرایا اور  اسے "دہشت گردی کا حامی ملک" تسلیم کرنے سے متعلق فیصلہ بِل کی منظوری دی تھی۔



متعللقہ خبریں