روس: 35 روسی فوجیوں کو رہا کروا لیا گیا ہے

ضروری طبّی و نفسیاتی امداد کے بعد فوجیوں کو، روس وزارت دفاع کے طیاروں  کے ذریعے، دارالحکومت ماسکو پہنچایا جائے گا: روس وزارت دفاع

1910443
روس: 35 روسی فوجیوں کو رہا کروا لیا گیا ہے

روس اور یوکرین کے درمیان، 24 فروری سے جاری جنگ کے دوران اسیر ہونے والے، بعض قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔

روس وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرینی فریق کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں 35 روسی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ضروری طبّی و نفسیاتی امداد کے بعد فوجیوں کو، روس وزارت دفاع کے طیاروں  کے ذریعے، دارالحکومت ماسکو پہنچایا جائے گا۔

دوسری طرف یوکرین صدارتی دفتر کے سربراہ اینڈرے یرمک  نے ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، ایک شہری  اور 35 فوجیوں پر مشتمل،  36یوکرینیوں کو ان کے گھروں کو لے آئے ہیں"۔

یرمک نے کہا ہے کہ مذکورہ قیدیوں میں یوکرین کے شہر ماریوپول  کی ازووسٹال  فیکٹری  میں لڑنے والے اور چرنوبل پاور پلانٹ میں لڑنے والے، جنگ کے اوّلین دنوں کے، قیدی بھی شامل ہیں۔ ہم 8 ماہ سے قید میں پڑے شہریوں کی رہائی میں کامیاب رہے ہیں"۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا آخری تبادلہ 3 نومبر کو ہوا۔ اس تبادلے میں 107 روسیوں اور 107 یوکرینیوں کو دو طرفہ شکل میں رہا کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں