شماالی کوریا کے متجسس لیڈر اور ان کی دختر کی تصویر عالمی رائے عامہ کے سامنے

خیال رہے کہ  یہ ایک  پہلا موقع ہے جب کم جونگ اپنی دختر کے ساتھ  کسی تصویر میں  دکھائی دیے ہیں

1908186
شماالی کوریا کے متجسس لیڈر اور ان کی دختر کی تصویر عالمی رائے عامہ کے سامنے
k.kore füze.jpg

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی  دختر  کی تصویر پہلی مرتبہ  سب کے سامنے آئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بین البراعظمی میزائل کے تجربے کے موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی بیٹی کے ساتھ تصویر عالمی رائے عامہ کے سامنے آگئی ہے۔۔ تصویر میں کم جونگ ان کو اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کی اہلیہ بھی تجربے کے وقت ان کے ساتھ موجود تھیں۔

خیال رہے کہ  یہ ایک  پہلا موقع ہے جب کم جونگ اپنی دختر کے ساتھ  کسی تصویر میں  دکھائی دیے ہیں۔

 امریکی باسکٹ بال کھلاڑی ڈینس روڈمین نے 2013 میں کہا تھا کہ کم جون اُن کی چھوٹی بیٹی کا نام جو ای ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے جولائی 2012 میں کم اور ری کی شادی کا عوامی اعلان کیا تھا۔

جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس نے ملکی حکام  کو بتایا تھا  کہ شادی کی تقریب دراصل تین سال قبل منعقد ہوئی تھی، لیکن اس کا انکشاف نہیں کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں