امریکہ: ہم عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں

سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔امریکہ، عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملے کی مذمت کرتا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کا متمنّی ہے: جین پیئر

1902013
امریکہ: ہم عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں

امریکہ نے، پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملے کی مذمت کی، خان کے لئے عاجل شفاء کی تمنّا ظاہر کی اور سیاسی فریقین سے عقلِ سلیم کی اپیل کی ہے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے، دورہ نیوادا  میں صدر بائڈن کی ہمراہی کرنے والے، اخباری نمائندوں کے لئے طیارے میں بیان جاری کیا ہے۔

جین پئیر نے عمران خان کے کانوائے پر مسلح حملے کے بارے میں کہا ہے کہ " سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔امریکہ، عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملے کی مذمت کرتا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کا متمنّی ہے"۔

انہوں نے ملک کے تمام سیاسی فریقین سے عقلِ سلیم کی اپیل کی ہے۔

دوسری طرف حملے میں عمران خان  کے زخمی ہونے کے بعد پاکستان میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور، ملتان اور دیگر متعدد شہروں میں 'پاکستان تحریک انصاف PTI ' کے چئیر مین عمران خان پر حملے کی مذمت کے لئے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

متعدد شہروں میں مظاہرین نے ٹائر جلا کر راستے بلاک کر دئیے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب  کے شہر 'وزیر آباد'  میں سابق وزیر اعظم خان  کے کانوائے پر مسلح حملہ کیا گیا جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے۔ حملے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں