کولمبیا میں ہنگامی حالت کا نفاذ
ملک میں سالہا سال سے موجود اور حل نہ کیے جانے والے مسائل پر موسمی بحران نے بھی اہم اثرات پیدا کیے ہیں
کولمبیا میں کچھ عرصے سے موثر شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کچھ علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے ۔
صدر گستاو پیترو نے کہا کہ شدید بارشوں سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں،"میں چاہتا ہوں کہ ہم اس سال مل کر کام کریں، ہنگامی حالات اور اہمیت کے معاملات میں، کیونکہ آج مجھے ایک آفت کی حالت کا اعلان کرنا ہے، اور یہ کئی صدیوں کی انسانی کارستانیوں کا نتیجہ ہے۔"
انہوں نے کہا کہ ملک میں سالہا سال سے موجود اور حل نہ کیے جانے والے مسائل پر موسمی بحران نے بھی اہم اثرات پیدا کیے ہیں، دائمی ماہیت اختیار کرنے والے ان مسائل کا ہم حل تلاش کریں گے۔
گستاو پیترو نے زور دیا کہ حکومتی فنڈز ضرورت مندوں کے لیے فعال طور پر استعمال کیے جائیں گے،
"جیسا کہ ہم نے کولمبیا میں آفت کی حالت کا اعلان کیا ہے، ہمارے پاس زیادہ مالی صلاحیت ہوگی اور اخراجات مختلف خطوں کے مطابق کیے جائیں گے۔"
متعللقہ خبریں
نائیجیریا: جیل ٹوٹ گئی قیدی فرار ہو گئے
نائیجیریا میں شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے جیل کا ایک حصّہ منہدم ہونے کے بعد 119 قیدی فرار ہو گئے