یومِ جمہوریہ کے موقع پر عالمی سربراہان کے تہنیتی پیغامات

میں  ترکیہ کے 99 ویں  یوم  جمہوریہ  کے موقع پر  صدر رجب طیب ایردوان اور ترک قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سلام  پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم پاکستان

1899306
یومِ جمہوریہ  کے موقع پر عالمی سربراہان کے تہنیتی  پیغامات

آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے صدر رجب طیب ایردوان کو یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ایک تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

علی یف نے کہا کہ آذربائیجان اور ترکیہ کے تعلقات جو دوستی اور بھائی چارے پر قائم ہیں، آج دنیا میں منفرد ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی خطے اور دنیا کے لیے سلامتی اور استحکام کا ایک اہم عنصر ہے۔

" تاریخ کے اہم ترین لمحات میں آذربائیجان کے ساتھ  دینے والے برادر ملک نے  ترکیہ کے  دوسری قاراباغ جنگ میں بھی ہمارا  ساتھ  دیا تھا، آپ سمیت آپ کے تمام  شہریوں کے  جنگ کے ابتدائی  لمحات سے لے کر آخری لمحات تک ہمارے شانہ بشانہ ہونے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ "

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے   بھی ٹویٹر پر ترک زبان میں اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ " میں  ترکیہ کے 99 ویں  یوم  جمہوریہ  کے موقع پر  صدر رجب طیب ایردوان اور ترک قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سلام  پیش کرتا ہوں۔ غازی مصطفی کمال اتاترک کی قیادت میں  ترک قوم کی  بہادرانہ   جنگ آزادی   تاریخی  آرکائیو میں ایک اہم مقام  رکھتی ہے۔ "

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی 29 اکتوبر یوم ِجمہوریہ کے موقع پر ترک زبان میں مبارکباد کا پیغام  دیا۔

زیلنسکی نے جمہوریہ ترک جمہوریہ کے قیام کی 99 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں درج ذیل تاثرات لکھے: "میں ترکیہ اور صدر رجب طیب اردوان کو جمہوریہ ترکیہ کے قیام  کی 99 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں دوست ترک عوام کے لیے امن، بھلائی اور خوشحالی کی تمنا کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری مشترکہ کوششوں سے بحیرہ اسود کے علاقے میں سلامتی، استحکام اور امن بحال  ہوگا ۔"

قازقستان کے صدر قاسم جومیرت توکا یف نے بھی یومِ جمہوریہ کے موقع پر ایردوان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

توکایف نے اپنے پیغام میں صدر ایردوان اور ترکیہ کے عوام کو مبارکباد پیش  کرتے ہوئے  کہا  ہے کہ اس میں کوئی شک و شبہہ نہیں کہ یہ تاریخ آپ کے ملک کے لیے ایک یادگاری مقام رکھتی ہے۔

یونانی وزارت خارجہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ پیغام   شیئر  کیا گیا ہے،"ہم ترک عوام اور حکومت کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔"

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ میں "امریکہ کی جانب سےجمہوریہ  ترکیہ کے قیام کی 99ویں سالگرہ پر ترک عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"

 

 



متعللقہ خبریں