یوکرین پر حملہ عالمی نظام کی تبدیلی کا حصہ ہے: پوتین

پوتین نے کہا کہ جوہری اسلحے کے استعمال کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے جبکہ  یوکرین پر حملہ پورے عالمی نظام کی اس تبدیلی کا حصہ ہے

1898770
یوکرین پر حملہ عالمی نظام کی تبدیلی کا حصہ ہے: پوتین

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے گزشتہ روز  کہا ہے کہ ان کا یوکرین پر حملہ پورے عالمی نظام کی تبدیلی کا حصہ ہے۔

خبر کے مطابق، پوتین نے ماسکو میں والڈائی فورم میں کہا کہ ہم ایک تاریخی لمحے پر ہیں،بلاشبہ ہم 1945 کے بعد سے سب سے خطرناک، اہم ترین اور غیر متوقع دہائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغرب دنیا کی قیادت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے لیکن وہ شدت سے کوشش کر رہا ہے البتہ دنیا کے زیادہ تر لوگ اسے قبول نہیں کر سکتے۔

پوتین نے کہا کہ جوہری اسلحے کے استعمال کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے جبکہ  یوکرین پر حملہ پورے عالمی نظام کی اس تبدیلی کا حصہ ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ روس مغرب کو چیلنج نہیں کرتا ہےلیکن صرف اپنے وجود کے حق کا دفاع کرتا ہے۔

انہوں نے امریکہ اور مغرب پر الزام لگایا کہ وہ روس کو ایک خطرناک ملک کے طور پر منوانے اور اسے تباہ کرنے سمیت نقشے سے مٹانا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں