اسرائیل کے ساتھ ہمارا تعاون غیر متزلزل ہے: بائیڈن

اسرائیل اور لبنان کے درمیان متوقع 'بحری حدود معاہدہ' حقیقی معنوں میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے: صدر جو بائیڈن

1898407
اسرائیل کے ساتھ ہمارا تعاون غیر متزلزل ہے: بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاوس میں اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ ملاقات کی۔

اسرائیل میں عام انتخابات سے ایک ہفتہ قبل کی گئی مذکورہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور ایران سمیت علاقائی و عالمی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات سے قبل اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں بائیڈن نے ماہِ جولائی میں اسرائیل میں طے پانے والے مذاکرات کا اور بائیڈن کو پیش کئے گئے سرکاری نشان  کا حوالہ دیا اور کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امریکہ کا تعاون غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج، اسرائیل اور لبنان کے درمیان متوقع 'بحری حدود معاہدہ' حقیقی معنوں میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

بائیڈن نے کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ توانائی کے شعبے میں نہ صرف دونوں ممالک کے لئے  ترقی کی راہ ہموار کرے گا بلکہ لبنانی عوام کے لئے بھی نئی امیدیں اور اقتصادی مواقع پیدا کرے گا۔

مذاکرات کے بعد ہرزوگ نے  اپنی میزبانی پر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا اور وائٹ ہاوس کے اخباری نمائندوں کے لئے بیان جاری کیا ہے۔

ہرزوگ نے کہا ہے کہ "کل ایران میں مہسا امینی واقعے کا 40 واں دن تھا۔ ایران ایک طرف، انسانی آزادیوں  کے لئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں، اپنے ہی شہریوں کو نقصان پہنچا رہا ہے اور دوسری طرف یوکرین کے معصوم انسانوں کے خلاف استعمال کئے جانے والے جوہری اور مہلک اسلحے کی سپلائی کر رہا ہے "۔



متعللقہ خبریں