نو منتخب برطانوی وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ٹیلی فونک بات چیت

بائیڈن  نے برطانیہ کے قریبی ترین  اتحادی ہونے کے عمل کو  جاری رکھنے کا اظہار  کیا ہے

1897820
نو منتخب برطانوی وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ٹیلی فونک بات چیت

نئے  برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک اور امریکی صدر جو بائیڈن نے دو طرفہ تعلقات، شمالی آئرلینڈ کے مسئلے اور روس یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نمبر 10 کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے  کہ بائیڈن نے سوناک کو ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دی اور  کہا کہ وہ  دونوں رہنما وں کے  مل جل کر کام کرنے  کے منتظر ہیں۔

اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ بائیڈن  نے برطانیہ کے قریبی ترین  اتحادی ہونے کے عمل کو  جاری رکھنے کا اظہار  کیا ہے تو سوناک نے بھی دونوں ممالک کے باہمی   تعلقات  مضبوط بنیادوں پر استوار  ہیں۔

"رہنماؤں نے دو طرفہ سطح پر اور (آسٹریلیا، امریکہ اور برطانیہ کے درمیان AUKUS معاہدے کے تحت  استحکام  کو بڑھانے اور چین کی بد نیتی  کے اثرات کے  برخلاف  جدوجہد کے ایک  جزو کے طور پر  انڈین -بحرالکاہل جیسے خطوں میں برطانیہ-امریکہ کے تعاون کی حد پر تبادلہ خیال کیا  ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مذاکرات  میں  برطانیہ  اور امریکہ  کے یوکیرینی عوام کی امداد اور روسی صدر ولا دیمر پوتن کو جنگ میں ناکامی سے دو چار کرنے کے زیر مقصد  ادا کردہ    کردار   پر  بھی بات چیت ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں