میانمار: جیل میں دھماکے، 8 افراد ہلاک

یانگون میں واقع جیل میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی

1894856
میانمار: جیل میں دھماکے، 8 افراد ہلاک

میانمار کے شہر یانگون میں واقع جیل میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق یانگون  میں واقع انسین جیل کے باہر اور داخلی حصے میں 2 دھماکے ہوئے۔

صبح کے وقت کئے گئے ان دھماکوں میں 3 جیلر اور 5 ملاقاتی ہلاک اور 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کے بعد علاقے میں بھاری سکیورٹی تدابیر اختیار کر لی گئیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ انسین جیل ملک کی سب سے بڑی جیل ہے اور10 ہزار قیدیوں پر مشتمل ہے۔



متعللقہ خبریں