نائجیریا میں سیلاب سے 603 افراد لقمہ اجل

82 ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر  منہدم ہو گئے

1893553
نائجیریا میں سیلاب سے 603 افراد لقمہ اجل

نائجیریا میں   سیلاب سے 600 سےزائد افراد ہلاک  جبکہ 82 ہزار  سے زائدمکانات مکمل طور پر زمین  بوس ہو گئے ہیں۔

نائجیریا  انسانی امور کی وزیر سعدیہ  عمر  فاروق  نے  اس موضوع کے بارے میں  اپنے بیان  میں   واضح کیا ہے کہ 16 اکتوبر  2022 تک   603 جانی نقصان برداشت  کرنا پڑا ہے۔

اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق  13 لاکھ  افراد کو نقل مکانی  کرنی پڑی ہے تو  82 ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر  منہدم ہو گئے ہیں اور 1 لاکھ 10 ہزار ایکٹر  زرعی اراضی  ناکارہ بن گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس ملک میں سال 2012 میں  سیلاب سے 363 افراد ہلاک  اور 21 لاکھ  سے زائد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں