امریکہ: بائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی میں عجلت نہیں کریں گے

صدر جو بائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی میں عجلت کرنے کی بجائے  باضابطہ طرزِ عمل اختیار کریں گے: جیک سولیوان

1893575
امریکہ: بائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی میں عجلت نہیں کریں گے

امریکہ کے صدر جو بائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی میں عجلت کرنے کی بجائے  باضابطہ طرزِ عمل اختیار کریں گے۔

امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیوان نے سی این این کے پروگرام "اتحاد کی صورتحال" نامی پروگرام میں شرکت کی۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ " اوپیک پلس گروپ  کے ماہِ نومبر سے پیٹرول کی پیداوار کم کرنے کے فیصلے کی وجہ سے، صدر بائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی میں عجلت کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ بائیڈن، زیادہ منّظم  اور اسٹریٹجک طرزِ عمل اختیار کریں گے اور کانگریس کی دونوں پارٹیوں کے اراکین سے مشاورت کے لئے وقت مختص کریں گے"۔

سولیوان نے کہا ہے کہ بائیڈن، کانگریس اراکین کے ساتھ بالمشافہ ملاقات میں ترجیحات پر بحث کریں گے۔ اوپیک پلس  کے فیصلے کی وجہ سے سعودی عرب کو دئیے جا سکنے والے جوابات کی ترجیحات میں امریکہ کی سکیورٹی امداد کی تبدیلیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

جیک سولیوان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے انڈونیشیا میں متوقع جی20 سربراہی اجلاس میں بائیڈن، سعودی عرب کے ولیعہد پرنس محمد بن سلمان  کے ساتھ ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ جی20 سربراہی اجلاس 15 تا 16 نومبر کو انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں متوقع ہے۔ بائیڈن نے آخری بار 15 جولائی کو جدّہ میں منعقدہ خلیجی تعاون کونسل اجلاس میں ولیعہد پرنس سلمان کے ساتھ ملاقات کی تھی۔  

اوپیک سے  باہر کے پیٹرول برآمد کنندگان  کے اوپیک پلس گروپ کے انرجی وزراء نے 5 اکتوبر کو آسٹریلیا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ اجلاس میں ماہِ نومبر سے پیٹرول کی یومیہ پیداوار کو 2 ملین بیرل کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں