ترکیہ، کوئلے کی کان کے المیہ کے حوالے سے بعض ممالک کے تعزیتی پیغامات

"ہمارے جذبات اور دعائیں، متاثرین کے اہل خانہ اور ترک عوام   کے ساتھ ساتھ ہیں، وزیر اعظم پاکستان

1893190
ترکیہ، کوئلے کی کان کے المیہ کے حوالے سے  بعض ممالک  کے تعزیتی پیغامات

بارتن کے ضلع آماسرا میں کان  دھماکے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے  بعض ممالک  نے تعزیتی پیغامات  جاری  کیے ہیں۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے صدر رجب طیب ایردوان کو دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں علیئیف نے کہا کہ بارتن میں کان دھماکے میں بہت سے لوگوں کی جانیں جانے اور زخمی ہونے کی خبر  سے انہیں شدید  صدمہ پہنچا ہے۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ ترکی کے دکھ درد میں شریک ہیں، علیئیف نے اپنی اور آذربائیجانی عوام کی جانب سے ایردوان سے  اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں اور رشتہ داروں اور  برادر ترک عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف  نے   بھی اپنی ٹویٹ میں   کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں    اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمارے جذبات اور دعائیں، متاثرین کے اہل خانہ اور ترک عوام   کے ساتھ ساتھ ہیں،  میں امید کرتا ہوں کہ  کان میں محصور کان کنوں کو جلد از جلد بازیاب کر لیا جائیگا۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسن تاتار نے بھی   اس سانحہ کے حوالے سے ایک ٹویٹ کی ہے۔

تعزیتی پیغام میں  انہوں نے لکھا ہے کہ بارتن آماسرا  کی  معدنی کان میں  دھماکے کی  اطلاع نے  ہمیں دلی افسوس  دلایا ہے، میں   اس حادثے میں اپنی زندگیوں کو کھونے والے کان کنوں کی مغفرت اور  زخمیوں کی فی الفور  شفایابی کا دعا گو ہوں۔  میری  تمنا ہے  کہ  امدادی  ٹیمیں اپنی  کاروائیوں  کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

اردونی   دفتر ِ خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان  میں   اس ملک کی جانب سے جمہوریہ  ترکیہ اور عوام سے  اظہارِ یکجہتی کیا گیا ہے۔

عمان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہم دھماکے کے باعث  ترکیہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وزارت خارجہ نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، ترک حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں