سابق امریکی صدر ٹرمپ کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بیان دینے کا پابند بنا دیا گیا

6 جنوری کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے واشنگٹن میں ہونے والی سماعت کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے حکم کی قرارداد منظور کر لی ہے

1892748
سابق امریکی صدر ٹرمپ کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بیان دینے کا پابند بنا دیا گیا

6 جنوری کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے واشنگٹن میں ہونے والی سماعت کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے حکم کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

کمیٹی کی 6 جنوری کی آخری سماعت پر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش ہونے کی قرارداد پر  رائے دہی  کی گئی جس کے بعد قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

کمیٹی  کے صدر بینی تھامپسن نے کہا کہ  سماعت کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ ٹرمپ کو انتخابات ہارنے کا علم تھا، ٹرمپ نے جان بوجھ کر کیپیٹل ہل پر حملہ کروایا،جبکہ انہوں نے کیپٹل ہل پر حملہ روکنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

کمیٹی کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا کیس بنانے کی سفارش کا بھی امکان ہے۔

 



متعللقہ خبریں