روسی ہیکروں نے امریکی ائیرپورٹوں کی انٹرنیٹ سائٹیں ہیک کر لیں

ہم ان حملوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور انٹر نیٹ سائٹوں  تک رسائی بند ہونے پر ہمیں کسی تشویش کا سامنا نہیں ہے: کرسٹین ٹوڈٹ

1891183
روسی ہیکروں نے امریکی ائیرپورٹوں کی انٹرنیٹ سائٹیں ہیک کر لیں

امریکہ کے ہرٹز فیلڈ۔ جیکسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت ملک کے مختلف علاقوں  کے 14 سِول ائیرپورٹوں کی انٹر نیٹ سائٹوں کو روسی زبان بولنے والے ہیکروں نے ہیک کر لیا۔

سی این این کی خبر کے مطابق انٹر نیٹ سائٹوں تک رسائی بند ہونے کے، ملکی سیاحتی سرگرمیوں پر، کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے اور روسی زبان بولنے والے ہیکروں نے کاروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

امریکہ سائبر سکیورٹی اور انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی کی سربراہ کرسٹین ٹوڈٹ نے موضوع کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم ان حملوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور انٹر نیٹ سائٹوں  تک رسائی بند ہونے پر ہمیں کسی تشویش کا سامنا نہیں ہے"۔

بیان کے مطابق امریکہ محکمہ ٹرانسپورٹ سکیورٹی بھی مسئلے پر بغور نگاہ رکھے ہوئے  ہےا ور اپنے ائیرپورٹ شراکت داروں کے ساتھ مل کر کاروائیاں کر رہا ہے۔

بیان کے مطابق" کِل نیٹ" نامی ہیکر گروپ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے زیادہ سرگرم ہو گیا ہے۔ گروپ سیاسی حوالے سے کریملن کی حمایت کرتا ہے  تاہم  اس بارے میں کوئی مصّدقہ معلومات نہیں ہیں کہ آیا گروپ ماسکو کے ساتھ رابطے میں ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ' کِل نیٹ ' نے ماہِ جولائی میں بھی امریکی کانگریس کی انٹر نیٹ سائٹ کو مختصر مدت کے لئے ہیک کر  لیا تھا۔



متعللقہ خبریں