بیلاروس: روس کے ساتھ مشترکہ فوجی یونٹ کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے

ہم روس کے حملوں کی حمایت کرتے ہیں اور ماسکو کے ساتھ ایک کمبائن فوجی کمانڈ  کی تشکیل کا عمل شروع کروا دیا گیا ہے: صدرالیگزینڈر لوکا شینکو

1890802
بیلاروس: روس کے ساتھ مشترکہ فوجی یونٹ کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے

بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکا شینکونے مشترکہ علاقائی فوجی یونٹ کی تشکیل  کے موضوع پر روس کے ساتھ سمجھوتہ طے پانے کا اعلان کیا ہے۔

الیگزینڈر لوکا شینکو نے، روس کی طرف سے یوکرین کے متعدد شہروں پر بمباری کے دن یعنی،  10 اکتوبر کو ملک کی فوجی کمانڈ کے ساتھ اجلاس کیا۔

اجلاس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم روس کے حملوں کی حمایت کرتے ہیں اور ماسکو کے ساتھ ایک کمبائن فوجی کمانڈ  کی تشکیل کا عمل شروع کروا دیا گیا ہے۔

لوکا شینکو نے اس مشترکہ فوجی یونٹ کے فرائض کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم یوکرین کے بیلاروس پر حملے کی تیاریوں میں ہونے کے الزام کا اعادہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں