ترکیہ اور امریکہ کے درمیان ایف۔16 طیاروں کی خرید پر مذاکرات جاری

ہ ترکیہ کو F-16 طیاروں کی فروخت اور جدید کاری کے حوالے سے مثبت رویہ سامنے آیا ہے

1887098
ترکیہ اور امریکہ کے درمیان ایف۔16 طیاروں  کی خرید پر مذاکرات جاری

ترکیہ اور امریکہ کے مابین ایف۔16 لڑاکا طیاروں کے معاملے پر  باہمی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نائب چیئرمین ایفکان اعلی  کی سربراہی میں وفد نے امریکہ کا دورہ کرتے ہوئے   واشنگٹن میں  اس موضوع سمیت  دیگر معاملات پر بات چیت کی۔

اس سے قبل  مئی میں واشنگٹن کا دورہ  کرتے ہوئے  25 کانگریس  ارکان  سے ملاقات  کرنے والے وفد نے اب کی بار  ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز سمیت 2 سینیٹرز اور 14 ممبران اسمبلی  سے مذاکرات  کیے ۔

واشنگٹن میں ترک سفارتخانے میں پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے وفد کے ارکان نے کہا کہ ترکیہ کو F-16 طیاروں کی فروخت اور جدید کاری کے حوالے سے مثبت رویہ سامنے آیا ہے۔

وفد کے سربراہ افکان علا نے کانگریس کے بعض گروپوں کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی فروخت پر شرائط عائد کرنے کی کوششوں پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ "ہم امریکی کانگریس سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دو نیٹو اتحادیوں، ترکی اور یونان سے منصفانہ اور مساوی فاصلہ برقرار رکھے گی، ایجیئن مسائل کے حوالے سے ہمارے ملک کی حساسیت کا احترام کرے گی، اور نیٹو کے مستقبل کو اپنے ذاتی مفادات پر حفظ ما تقدم رکھے گی۔"

حالیہ ایام میں یونان کے ترکیہ کے خلاف موقف   پر نکتہ چینی کرنے والے اعلی نے کہا کہ یونان گاہے بگاہے  سفارتی  چالاکیاں کرتا رہتا ہے۔

مذاکرات میں   امریکہ کی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKK۔ وائے پی جی    امداد پر   ترکیہ کی بے چینی کو بھی   بیان کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں