امریکہ اپنی تاریخ کے بد ترین سمندری طوفانوں میں سے ایک سے دوچار

ندری طوفان سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ، اس  تعداد  میں اضافے  کا خدشہ ہے

1887149
امریکہ اپنی تاریخ کے بد ترین سمندری طوفانوں میں سے ایک سے دوچار

اطلاع دی گئی ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں  وسیع پیمانے کی تباہ کاریوں کا موجب بننے والے ایان سمندری  طوفان    سے جانی نقصان 23 تک جا پہنچا ۔

ملکی تاریخی میں تباہ کن  سمندری طوفانوں میں  شمار کیے جانے والے ایان فی  گھنٹہ 240 کلو میٹر کی رفتار    سے ریاست سے جا ٹکرایا جس سے  درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے  گر گئے ،  نارتھ پورٹ کا علاقہ زیر آب آ گیا۔

ساحلی خلیج میں ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ امریکی نیشنل گارڈ نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

سمندری طوفان سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی تو اس  تعداد  میں اضافے  کا خدشہ ہے۔

علاقے کے 25 لاکھ مکینوں  کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا ہے۔

ریاست چھوڑنے والوں نے گاڑیوں کی 16 کلو میٹر لمبی قطار بنادی۔

مواصلاتی لائنوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار افراد  تک رسائی منقطع ہے۔

ملبے تلے دبے افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقے  کی صفائی  میں مہینوں لگ سکتے ہیں اور املاک کا نقصان 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان نے اپنا رخ جنوبی کیرولینا کی طرف موڑ لیا، یہاں کیٹیگری 1 کی سطح پر اپنا اثر دکھایا۔

چارلسٹن شہر میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پہنچنے والے سمندری طوفان میں درخت گر گئے اور

گلیوں میں سیلاب آگیا۔

بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان ہفتے کے آخر میں واشنگٹن ڈی سی، میری لینڈ اور ورجینیا کے علاقوں میں موثر ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں