روس: پائپ لائنوں کے سبوتاژ میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں، دعوے احمقانہ ہیں

نارتھ اسٹریم 1 اور نارتھ اسٹریم 2 گیس پائپ لائنوں کے سبوتاژ میں روس کے عمل دخل سے متعلق دعوے "احمقانہ "ہیں: دمتری پیسکوف

1885886
روس: پائپ لائنوں کے سبوتاژ میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں، دعوے احمقانہ ہیں

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ نارتھ اسٹریم 1 اور نارتھ اسٹریم 2 گیس پائپ لائنوں کے سبوتاژ میں روس کے عمل دخل سے متعلق دعوے "احمقانہ "ہیں۔

دارالحکومت ماسکو میں جاری کردہ بیان مین پیسکوف نے نارتھ اسٹریم 1 اور نارتھ اسٹریم 2 پائپ لائنوں کو پہنچنے والے نقصان کا اور یوکرین کے علیحدگی پسندوں کی طرف سے کروائے گئے ریفرینڈموں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ" کیا پائپ لائنوں کو نقصان پہنچانا ہمارے مفاد میں ہے؟ ہرگز  نہیں۔ کیونکہ ہم گیس کی ترسیل کے راستوں سے محروم ہو گئے ہیں"۔  

انہوں نے، پائپ لائنوں کے معاملے میں درپیش مسائل سے متعلق، بعض دعووں کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "اس قسم کے منظر نامے بعید از قیاس سطح پر احمقانہ اور فضول ہیں"۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ دونوں پائپ لائنوں کی گیس ہوا میں مل گئی ہے۔ یہ گیس کافی مہنگی ہے۔ ہم ڈنمارک اور سویڈن کی طرف سے معلومات کی فراہمی کے منتظر ہیں۔ کثیر تعداد میں مانیٹرنگ آلات کے بغیر کوئی بھی ان پائپ لائنوں کے قریب نہیں جا سکتا۔ خاص طور پر فوجی ماہرین اس صورتحال کی درست تفہیم رکھتے ہیں"۔

دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ پائپ لائنوں کی مالک 'گیسپروم' کمپنی کو تحقیقی مرحلے میں شامل کیا جانا ضروری ہے۔

یوکرین میں ریفرینڈم کے بعد جنگ کی نہج پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "میں جو چیز حتمی شکل میں آپ کو بتا سکتا ہوں وہ یہ کہ تاحال دونیتسک عوامی جمہوریہ کی پوری زمین آزاد نہیں کروائی جا سکی۔ اس وقت موضوع بحث علاقہ وہ ہے جس کی سرحدیں 2014 میں طے پا چکی ہیں۔ اس وجہ سے کم از کم دونیتسک عوامی جمہوریہ کی پوری زمین کو رہا کروایا جانا چاہیے"۔

دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین ۔روس جنگ میں بتدریج فریق بننے کی طرف مائل ہے اور یہ نہایت درجے خطرناک  پہلو ہے"۔



متعللقہ خبریں