اقوام متحدہ: روس زیرِ حراست مظاہرین کو فی الفور رہا کرے

پُر امن مظاہرے اور آزادی اظہار انسانی حق ہے۔ حکام، بِلا وجہ حراست میں لئے گئے مظاہرین کی فوری رہا کریں: اقوام متحدہ

1885212
اقوام متحدہ: روس زیرِ حراست مظاہرین کو فی الفور رہا کرے

اقوام متحدہ نے روس میں، اعلان جنگ کے فیصلے پر، احتجاج کرنے والوں کی حراستوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ جنیوا آفس کی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ انسانی حقوق ہائی کمشنر دفتر کی ترجمان راوینا شامداسانی نے حالیہ ایک ہفتے سے روس میں جاری  جنگ مخالف احتجاجی مظاہروں کا جائزہ لیا ہے۔

شامداسانی نے کہا ہے کہ 21 ستمبر کو مظاہروں کے آغاز سے لے کر اب تک 2 ہزار 377 مظاہرین کو حراست میں لیا جا چُکا ہے تاہم زیرِ حراست افراد کی اصل تعداد مبہم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ 3 ہفتوں سے داعستان خودمختار جمہوریہ میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور دارالحکومت مہاچ قلعے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں بیسیوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

شامداسانی نےحکام سے، بِلا وجہ حراست میں لئے گئے ،مظاہرین کی فوری رہائی کی اپیل کی اور  کہا ہے پُر امن مظاہرے اور آزادی اظہار انسانی حق ہے ۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یوکرین کے خلاف جنگ میں فوجی تعاون کے حصول کے لئے 21 ستمبر کو جزوی اعلان جنگ کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں