نیٹو اور یورپی یونین یوکیرین کے معاملے میں ایک مشترکہ بیان جاری کرنے کی تیاری میں

یٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ اور یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان دیر لیین نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کمیشن  کے دفتر میں ملاقات کی

1885217
نیٹو اور یورپی یونین یوکیرین کے معاملے میں ایک مشترکہ بیان جاری کرنے کی تیاری میں

نیٹو اور یورپی یونین ایک نیا مشترکہ بیان جاری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جس میں سیکورٹی تعاون پر زور دیا جائے گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ اور یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان دیر لیین نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کمیشن  کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر جاری مشترکہ بیان کے مطابق فریقین نے یوکرین پر روس کے حملوں کے پیش نظر  اس ملک کی حمایت میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے  کہ "نیٹو-یورپی تعاون سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی لیے ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہماری شراکت داری کو آگے  بڑھانے والے  ایک نئے مشترکہ بیان پر اتفاق کیا جائے  ۔"

نیٹو اور یورپی یونین نے 2016 اور 2018 میں بھی  مشترکہ بیانات جاری کرتے ہوئے  باہمی  تعاون کی اہمیت پر زور دیا  تھا۔



متعللقہ خبریں