مغربی ممالک یوکیرین میں جنگ کو طول دینے کے درپے ہیں، روسی وزیر خارجہ

بین الاقوامی ڈھانچے کیف کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے قائل کرنے کی ہمت نہیں  رکھتے

1883779
مغربی ممالک یوکیرین میں جنگ کو طول دینے کے درپے ہیں،  روسی وزیر خارجہ

روسی وزیرِ خارجہ  سرگئے لاوروف کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک ان کے ملک کو کمزور بنانے کے لیے یوکیرین  میں  تصادم کو ممکنہ حد تک طول دینے کا مقصد رکھتے ہیں۔

سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی تقریر میں کہا کہ یوکرین میں 8 سال سے یوکرین کی فوج اور قوم پرست تنظیموں نے دونباس کے باشندوں کاقتل کیا ہے اور ابھی بھی یہ اس فعل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دونباس کےمکینوں نے اپنی مادری زبان روسی کو آزادانہ طور پر استعمال کرنےاور  اپنے حقوق کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا ہے  جس کی ضمانت یوکرین کے آئین میں دی گئی بین الاقوامی ڈھانچے کیف کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے قائل کرنے کی ہمت نہیں  رکھتے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ روسی فوج کو نہ صرف کیف کی مسلح افواج کا سامنا ہے بلکہ اجتماعی مغرب کی فوجی مشینوں  کا بھی سامنا ہے اور مغربی ریاستیں اب اپنے مقصد کو چھپا نہیں سکتیں۔

لاوروف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس پر بھی زور دیا کہ وہ یوکرین کے حکام سے بوچا میں  مرنے والوں کی فہرست شائع کروائیں ۔



متعللقہ خبریں