نائجیریا میں مسلح حملے میں کم از کم 50 افراد کو اغوا کر لیا گیا

بکیاوا کے رہائشی ضلع کے اہلکار للانو ماگاجی نے بتایا کہ کل صبح سویرے تقریباً 30 مسلح موٹرسائیکل سواروں نے کاتسینا صوبے کے بکیاوا ضلع پر چھاپہ مارا

1880894
نائجیریا میں مسلح حملے میں کم از کم 50 افراد کو اغوا کر لیا گیا

نائجیریا کے صدر محمد بوہاری کے آبائی شہر کاتسینا ریاست میں ایک مسلح حملے میں کم از کم 50 افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔

بکیاوا کے رہائشی ضلع کے اہلکار للانو ماگاجی نے بتایا کہ کل صبح سویرے تقریباً 30 مسلح موٹرسائیکل سواروں نے کاتسینا صوبے کے بکیاوا ضلع پر چھاپہ مارا۔

ماگاجی نے  کہا ہے کہ  چھاپے میں کم از کم 50 افراد کو اغوا  کرلیا گیا ، کئی  ایک افراد زخمی ہوئے، اور اغوا  کاروں نے لوگوں  کا کھانا  بھی  لوٹ لیا۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج  کے لیے پسپتال منتقل کردیا گیا ، ماگاجی نے کہا کہ انہوں نے سیکورٹی فورسز کو صورتحال سے آگاہ  کردیا ہے۔

 ملک میں    مسلح افراد کی جانب سے   موٹرو سائیکلوں  کے استعمال کی وجہ سے   اس سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نائیجیریا میں اغوا کی سزا موت ہے لیکن اس کے باوجود   تاوان کے لیے ایسے واقعات  اکثر و بیشتر نظر آتے ہیں۔

ملک میں سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف جنگ کے  دائرہ کار میں مسلح  افراد کو  تاوان ادا کرنے سے منع کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں